taruf e aala hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

 تعارف ِ اعلیٰ حضرت 

سرکارِاعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنت ، امام احمد رضا خان  رحمۃُ اللہ علیہ    کی ولادت (Birth) 

بریلی شریف کے مَحلَّہ جَسُولی میں10 شَوّالُ المکرم 1272ھبروز ہفتہ بوقتِ ظُہر مطابق 14جون1856ءکو ہوئی۔ (حیاتِ اعلیٰ حضرت 1 / 58)آپ کا نامِ مُبارَک’’محمد‘‘ہے اور آپ کے دادا نے احمد رضا کہہ کر پکارا اور اِسی نام سے مشہور ہوئے۔ آپ  رحمۃُ اللہ علیہ   نے کم وبیش 50 عُلُوم میں قلم اُٹھایا اور بڑی علمی آن شان کی کُتُب لکھیں ، آپ  رحمۃُ اللہ علیہ   اکثرکتابیں لکھنے میں مصروف رہتے۔ پانچوں نمازوں کے وَقْت مسجِد میں حاضر ہوتے اور ہمیشہ نمازِ باجماعت ادا فرمایا کرتے ، آپ  رحمۃُ اللہ علیہ   نے مختلف عُنوانات پر کم و بیش ایک ہزار کتابیں لِکھی ہیں۔ (تذکرۂ امام احمد رضا ، ص16)

اے عاشقانِ امام احمدرضا!امامِ اہل ِ سنت اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہ علیہ    کےمختلف اِرشاداتِ  مبارکہ پڑھئے اور علمِ دین کا خزانہ لوٹئے ، یہ اِرشادات ِ امام احمد رضا  سیدی اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہ علیہ     کی مختلف کتب سے لئے گئے ہیں۔ ولی ِ کامل ، عاشقوں کے امام ، امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ     کے فرامین آپ کی زندگی کے مختلف شعبوں میں بڑے کام آنے والے “ رَہنما اُصول “ ثابت ہوں گے۔ اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہ علیہ    کی اپنی علمی شان اور اُس وقت کی اُردو کے اعتبار سے اِن اِرشادات کو حتّی الاِمکان آسان الفاظ میں پیش کرنے کےلئے موقع کی مناسبت سے بریکٹ لگائی گئی ہیں ، اللہ کریم ہمیں اِرشاداتِ امام احمدرضا( رحمۃُ اللہ علیہ   )پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے