احباب اعلٰی حضرت اور تلامذہ و خلفائے اعلٰی حضرت Ahbaab e Aala Hazrat Aur Talamiza Aur Khulfa e Aala Hazrat

 احباب اعلٰی حضرت علیہم رحمۃ ربِّ العزت:

 مفتی محمداجمل شاہ   سنبھلی:

مُریداعلیٰ حضرت ،اجمل العلما، حضرت علامہ مفتی محمداجمل شاہ   سنبھلی کی ولادت1318ھ سنبھل(یوپی) ہندمیں ہوئی،آپ جید مفتی،بہترین مدرس،کئی کتب کے مصنف،استاذالعلما، صاحبِ فتاویٰ اجملیہ (چارجلدیں)اوربانی مدرسہ اہل سنت اجمل العلوم (متصل جامع مسجدجہان خاں) سنبھل (یوپی)  ہند ہیں ۔آپ کا وصال 28ربیع الآخر 1383ھ میں ہوا،مزارمذکورہ مدرسے میں ہے۔( فتاویٰ اجملیہ ،ج1،ص 12تا56)

تلامذہ و خلفائے اعلٰی حضرت علیہم رحمۃ ربِّ العزت: 

  ابوالمحمود احمد اشرف:

شہزادہ ٔشیخ المشائخ،حضرت مولاناسیّد ابوالمحمود احمد اشرف اشرفی   کی ولادت 1286 ھ کچھوچھہ شریف(ضلع امبیڈ کر نگر، یوپی)ہند میں 

ہوئی۔آپ عالم باعمل،شیخ طریقت، مناظر اسلام اورسلطان الواعظین تھے۔ 15ربیع الآخر 1347ھ کو وصال فرمایا۔مزار کچھوچھہ شریف میں ہے۔(حیات مخدوم الاولیا، ص439تا449)

  مولانا عبد الحَیّ قادری پیلی:

استاذالعلماء حضرت مولانا عبد الحَیّ قادری پیلی بھیتی کی ولادت تقریباََ1299ھ پیلی بھیت (یوپی) ہند میں ہوئی اور وصال 24ربیع الآخر1359ھ کو فرمایا۔ تدفین قبرستان محلہ منیرخان پیلی بھیت میں کی گئی ۔آپ ذہین وفطین عالم دین،جامع علوم وفنون ،مدرسۃ الحدیث پیلی بھیت کے سینئرمدرس،محدث سورتی کے بھتیجے اور علمی جانشین تھے۔(تذکرہ محدثِ سورتی،ص253)

  شریف محدث کوٹلوی   :

 فقیہ اعظم ابویوسف محمد شریف محدث کوٹلوی   کی ولادت با سعادت 1277ھ میں کوٹلی لوہاراں (ضیاءکوٹ، سیالکوٹ) پاکستان میں ہوئی۔ 6ربیع الآخر1370 ھ کو وصال فرمایا، آپ کا مزار مبارک کوٹلی لوہاراں غربی محلہ نکھوال(ضیاءکوٹ، سیالکوٹ) پاکستان میں جامع مسجد شریفی سے متصل ہے۔آپ عالم باعمل،شیخ طریقت، مفتی اسلام، استاذالعلماء، واعظ خوش بیان، مناظر اسلام،  بانی ماہنامہ الفقیہ ،شاعروادیب اور صاحبِ تصنیف تھے۔  (تذکرہ فقیۂ اعظم،ص97-100) 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے