منقبت ‏

منقبت سرکار اعلی حضرت علیہ رحمہ 
_________________________
مصطفیٰ کی ہیں عطا احمد رضا پیارے رضا
نائب غوث الوریٰ احمد رضا پیارے رضا

دشمنان مصطفیٰ کو ہے دیا ڈٹ کر جواب
جب قلم تیرا چلا احمد رضا پیارے رضا

معجزات مصطفیٰ میں آپ ہیں اک معجزہ 
آپ کا یہ مرتبہ احمد رضا پیارے رضا

آپ کی تصنیف اور شعر و سخن فکر و نظر
سب برائے مصطفیٰ احمد رضا پیارے رضا

دھوم ہیں سو سالہ عرس رضوی کی چاروں طرف
ہر گلی کونچا سجا احمد رضا پیارے رضا

ہیں وقار اہل سنت اعلی حضرت بالیقیں
اہل سنت کی صدا احمد رضا پیارے رضا

مسلک احمد رضا پہ حسنی کی نسلیں چلیں
اور اسی پہ ہو قضا احمد رضا پیارے رضا

_________________________
 نور محمد حسنی قادری

tajusharia Ka Urs Mubarak Ho
tajusharia Ka Urs Mubarak Ho

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے